0
Thursday 3 Sep 2020 17:29

امریکا نے چین کے سفارتکاروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے چین کے سفارتکاروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے چین کے سفارت کاروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف معاشی اور سفارتی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ اب امریکا نے چین کے سفارتکاروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چینی سفارتکاروں کو یونیورسٹیوں اور ثقافتی پروگرامز میں شرکت سے قبل محکمہ خارجہ سے اجازت لینا ہو گی۔

امریکا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ پابندیوں سے متعلق یونیورسٹیوں کے گورننگ بورڈز کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چینی سفارتخانے اور عملے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ چین میں امریکی سفارتکاروں پر پابندیوں کے جواب میں چینی سفارتکاروں پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔ دوسری جانب چین کا مؤقف ہے کہ سفارتکاروں اور عملے پر غیر منصفانہ پابندیاں امریکا کی خودمختاری کے دعووں کے خلاف ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 884062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش