QR CodeQR Code

یمن، عسکریت پسندوں کے حملے میں کرنل سمیت 6 اہلکار ہلاک، 7 عسکریت پسند بھی مارے گئے

31 Jul 2011 12:04

اسلام ٹائمز:یمن میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں کرنل سمیت 6 اہلکار ہلاک اور 7 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی فرینڈلی فائرنگ میں 8 قبائلی ہلاک ہو گئے۔


صنعا:اسلام ٹائمز۔ باخبر ذرائع کے مطابق ہفتہ کی علی الصبح یمن کے صوبے ابیان کے علاقے زنجبار میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک کرنل سمیت 6 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 7عسکریت پسند مارے گئے۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے غلطی سے فائرنگ کر کے 8 قبائلیوں کو ہلاک کر دیا۔
دوسری جانب ناٹو کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ طرابلس میں لیبیا کے سرکاری ٹیلی ویژن کی سیٹلائٹ ڈشز کو نشانہ بنایا گیا اور اس کاروائی کا مقصد معمر قذافی کی دہشت پر مبنی نشریات کو روکنا تھا۔ ادھر لیبیائی حکومت کے ترجمان موسیٰ ابراہیم نے کہا ہے کہ معمر قذافی کی حامی فورسز نے ملک کے مغرب میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک تقریباً 190 باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک باغی ملٹری سربراہ عبد الفتاح یونس کی ہلاکت کی ذمہ دار القاعدہ ہے۔ جو قذافی کو ہٹانے کے لیے مغربی فورسز اور باغیوں کے درمیان معاہدہ کرا رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 88410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88410/یمن-عسکریت-پسندوں-کے-حملے-میں-کرنل-سمیت-6-اہلکار-ہلاک-7-پسند-بھی-مارے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org