0
Thursday 3 Sep 2020 20:02

سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے انڈیا ہے، طاہر اشرفی

سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے انڈیا ہے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اسرائیل کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا، مسلمانوں کی وحدت عقیدہ ختم نبوت ہے، ہم نے پاکستان کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دی ہے۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سعودی عرب نے بھی واضح اعلان کیا ہے، ہم ہر جگہ ہر فورم پر اپنی آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے انڈیا ہے، علماء نے ذمہ دارانہ کردار ادا کرکے محرم میں فرقہ واریت نہیں پھیلنے دی، انڈیا کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم امن کی طرف جا رہے ہیں اور عالمی سطح پر ہندوستان تنہا ہو رہا ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ ہماری کوششوں سے افغانستان میں امن ہو رہا ہے، بھارت نہیں چاہتا کہ افغانستان میں امن ہو، بھارت پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 884100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش