QR CodeQR Code

محمد جواد ظریف و شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

3 Sep 2020 20:18

ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ پاکستان کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی جسمیں باہمی دلچسپی کے امور کیساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان قائم مشترکہ تعاون کمیشن، شنگھائی تعاون تنظیم، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیر کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج سہ پہر وزیر مملکت برائے امور خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان قائم مشترکہ تعاون کمیشن، شنگھائی تعاون تنظیم، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیر کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ محمد جواد ظریف نے اس گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی کے کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے پر خوشی جبکہ سندھ میں آنے والے سیلاب کے حوالے سے پاکستانی عوام و حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 884102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884102/محمد-جواد-ظریف-شاہ-محمود-قریشی-کے-درمیان-ٹیلیفونک-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org