0
Thursday 3 Sep 2020 20:30

مزدور کارڈ کا اجراء سندھ حکومت کا بڑا اقدام ہے، سعید غنی

مزدور کارڈ کا اجراء سندھ حکومت کا بڑا اقدام ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ نادرا کیساتھ جو معاہدہ طے ہوا، اس کے تحت کم از کم 6 لاکھ 25 ہزار مزدوروں کو کارڈ ایشو ہوگا، یکم جنوری 2021ء کو پہلا کارڈ ایشو کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکیورٹی شہید بینظیر بھٹو کا خواب اور پی پی منشور میں شامل تھا، آج سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کے خواب کو تکمیل دینے کیلئے قدم بڑھایا ہے، یہ قدم نادرا کو منتقل کیا اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، اب کام کرنے والا ہر مزدور خود کو سوشل سیکیورٹی میں رجسٹر کرانے کا اہل ہوگا۔ وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام پاکستانیوں کا مکمل ڈیٹا صرف نادرا کے پاس ہے، نادرا یہ کارڈ بناکر مزدور کو دے گا تو مکمل ڈیٹا مرتب ہوگا، سندھ حکومت کے قدم سے مزدوروں کو حق پہنچانے میں آسانی ہوگی۔ سعید غنی نے کہا کہ نادرا کیساتھ جو معاہدہ طے ہوا یہ پائلٹ پروجیکٹ ہے، منصوبے سے کم از کم 6 لاکھ 25 ہزار مزدوروں کو کارڈ ایشو ہوگا جبکہ ایک وقت آئے گا جب 50 لاکھ سے زائد مزدوروں کو کارڈ فراہم ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹریز میں کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد بھی کہیں زیادہ ہے، کارڈ ایشو کریں گے تو شاید بڑی تعداد میں فیکٹری مزدور خود کو رجسٹر کرائیں، کارڈ کے ذریعے ہمارے پاس مزدوروں کا مکمل ڈیٹا بھی آجائے گا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں یہ ڈیٹا موجود نہیں کہ ملک میں کتنے مزدور کام کررہے ہیں، اصل ٹارگٹ جو مزدور بے روزگار ہوا ہے اس کو شامل کرنا ہے، سندھ حکومت نے امپلائرز کو آن بورڈ لیا ہے، اپلائررز کے تعاون کے بغیر پراجیکٹ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان سے بھی کہیں گے کہ اپنے مزدوروں کا ڈیٹا دیں، مزدوروں کو فیکٹری مالکان کا محتاج نہیں بنائیں گے، ارادہ تھا یکم مئی کو پہلا کارڈ ایشو کرتے مگر کورونا کے باعث تاخیر ہوئی، یکم جنوری 2021ء کو مزدور کو پہلا کارڈ ایشو کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 884103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش