0
Friday 4 Sep 2020 12:59

کراچی کے 3 نالوں کی صفائی سے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلاول زرداری

کراچی کے 3 نالوں کی صفائی سے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلاول زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں وزیراعظم کل صوبے کی ضروریات پوری کرتے ہوئے کل ہماری توقعات پر پورا اتریں گے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ 100 سال بعد اتنی زیادہ بارش ہوئی ہے، بارش کے دوران عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی، صرف کراچی کے 3 نالوں کی صفائی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 884190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش