QR CodeQR Code

اوورسیز پاکستانیوں کی آسانی کیلئے قوانین بنا رہے ہیں، زلفی بخاری

4 Sep 2020 13:43

اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے زمین کے تنازعات کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آسانی کے لیے قوانین بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے، جب اوورسیز پاکستانی وطن آئیں گے تو آسانی سے چھٹیاں گزار سکیں گے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے زمین کے تنازعات کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 ہفتوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے قوانین سازی پر کام کر لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 884195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884195/اوورسیز-پاکستانیوں-کی-ا-سانی-کیلئے-قوانین-بنا-رہے-ہیں-زلفی-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org