0
Friday 4 Sep 2020 15:08

بھارت میں کورونا بحران مزید سنگین، 83341 متاثرین کا اضافہ

بھارت میں کورونا بحران مزید سنگین، 83341 متاثرین کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں جمعہ کے روز کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3936747 تک پہنچ گئی جب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83341 متاثرین کا اضافہ ہوگیا۔ یہ لگاتار دوسرا دن ہے جب کورونا متاثرین میں 80 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اس طرح کورونا بحران کی سنگینی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی 1096 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جس سے مہلوکین کی تعداد 68442 تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر ملک میں عالمی وباء کووڈ 19 کے قہر سے بچنے کے لئے کے لئے 3 ستمبر کو لگاتار دوسرے دن 11 لاکھ سے زائد کورونا نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3 ستمبر کو 11 لاکھ 69 ہزار 765 کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ملک میں اب تک چار کروڑ 66 لاکھ 79 ہزار 145 کورونا نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ بھارت میں پہلی بار 2 ستمبر کو 11 لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔ بدھ کے روز 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی ریکارڈ جانچ کی گئی، جو دنیا میں ایک دن میں سب سے زیادہ جانچ کا ریکارڈ ہے۔ خیال رہے بھارت میں کورونا کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر اس کی روک تھام کے لئے جانچ، علاج اور رابطے کا پتہ لگانے پر مستقل زور دیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 884203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش