0
Friday 4 Sep 2020 15:04

وادی کشمیر کی تمام دینی جماعتوں نے انفرادی طور پر محرم پروگرام مرتب کیا، انجمن شرعی شیعیان

وادی کشمیر کی تمام دینی جماعتوں نے انفرادی طور پر محرم پروگرام مرتب کیا، انجمن شرعی شیعیان
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے واضح کیا کہ تنظیم نے محرم تقریبات سے متعلق جو موقف، پالیسی اور حکمت عملی اپنا رکھی ہے، وہ ہر پہلو سے صحیح اور بر وقت ہے۔ انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے محرم پالیسی کے حوالے سے تنظیم کو تنقید کا نشانہ بنانے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم سے قبل ہی انجمن شرعی شیعیان نے ضلعی سطح پر نوحہ خوانوں، نوحہ کمیٹیوں اور نوجوانوں کے اجلاس طلب کرکے موجودہ وبائی صورتحال میں طبی ماہرین اور مراجع کرام کی طرف سے جاری کردہ تاکیدی ہدایات کی روشنی میں محرم تقریبات کے انعقاد کا جائزہ لیا تھا اور یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ تمام شیعہ نمائندہ دینی تنظیمیں اس حوالے سے متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں۔

انہوں نے کہا کہ کئی معززین اور صحافی حضرات نے بھی دیگر تنظیموں کو مشورہ دیا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں لیکن کسی نے تعاون نہیں دیا۔ انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر کی تمام جماعتوں نے انفرادی طور پر محرم پروگرام مرتب کیا، باوجود اس کے انجمن شرعی نے اپنے فیصلے کو زمینی سطح پر عملانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم زمینی سطح پر کافی حد تک اپنے فیصلے کو عملانے میں کامیاب رہی۔ اس دوران انہوں نے قابض فورسز کے ہاتھوں عزاداروں کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 884206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش