QR CodeQR Code

لاہور، گیس دھماکے سے بینک کی عمارت منہدم، ایک جاں بحق، 11 زخمی

4 Sep 2020 15:37

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ سوئی گیس کا پائپ پھٹنے سے ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھاکہ بینک کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں تخریب کاری کے کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے، واقعہ گیس پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقہ چوبرجی چوک میں پرائیویٹ بینک کی عمارت ایک زور دار دھماکے سے منہدم ہو گئی جس میں بینک کا عملہ دب گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور  ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالا۔ جن میں ایک زخمی ہسپتال میں پہنچتے ہی دم توڑ گیا جبکہ دیگر 11 افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ سوئی گیس کا پائپ پھٹنے سے ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھاکہ بینک کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں تخریب کاری کے کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے، واقعہ گیس پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنر کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونیوالوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اشفاق خان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 884209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884209/لاہور-گیس-دھماکے-سے-بینک-کی-عمارت-منہدم-ایک-جاں-بحق-11-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org