0
Friday 4 Sep 2020 15:42

کراچی، 15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کھولنے کے حوالے سے والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی، 15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کھولنے کے حوالے سے والدین کیلئے بڑی خبر آگئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کو تعلیمی اداروں کو مختلف اسٹیج میں کھولا جائے، نہم سے اوپر کی کلاسز اور کلاس 6 سے 8 تک 21 ستمبر جبکہ پری پرائمری سے 5 تک کی کلاسز 28 ستمبر کو کھولی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرمحکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے اور جاری کردہ ایس او پیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم کی زیرصدارت صوبائی وزرات تعلیم کا اجلاس 7 ستمبر کو ہوگا، اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال الحمدللہ بہت حد تک بہتر ہے، سب کمیٹی نے ایس او پیز کو فائنل کیا اور سفارشات بھی دیں۔

سفارشات کے مطابق 15 ستمبر کو تعلیمی اداروں کو مختلف اسٹیج میں کھولا جائے، سفارشات کے مطابق نہم سے اوپر کی کلاسز، کلاس 6 سے 8 تک 21 ستمبر تک جبکہ پری پرائمری سے 5 تک کی کلاسز 28 ستمبر کو کھولی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کی جانب سے وفاق کی کمیٹی کو سفارش کریں گے، کوئی اسکول مذکورہ تاریخ سے قبل کھولتا ہے تو وہ خلاف قانون ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ہونے والے فیصلے فائنل نہیں ہیں، 7 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس کے بعد کوئی حتمی اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 884210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش