0
Friday 4 Sep 2020 16:13

ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، چودھری سرور

ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملاقات کی۔ چودھری سرورکا کہنا ہے کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں حکومتی، سیاسی سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ملکی ترقی اور کامیابی کو برداشت نہیں کر پا رہے۔ موجودہ حالات میں سیاسی مخالفین کو صرف قومی مفادات کا سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئےحکومت تمام تر وسائل استعمال کرے گی، مخالفین سیاسی میدان میں رہنے کیلئے منفی سیاست کا سہارا لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 884214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش