0
Friday 4 Sep 2020 18:05

لاہور، آستانہ عالیہ منور آباد کے سجادہ نشین پر قاتلانہ حملہ کیخلاف مظاہرہ

لاہور، آستانہ عالیہ منور آباد کے سجادہ نشین پر قاتلانہ حملہ کیخلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ آستانہ عالیہ منورہ آباد شریف کے سجادہ نشین پر قاتلانہ حملے کیخلاف لاہور میں فیروز پور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آستانہ عالیہ منورہ آباد شریف کے سجادہ نشین پر محمد افضل نامی شخص نے چھری کے وار سے قاتلانہ حملہ کیا، جس سے سجادہ نشین پیر محمد عمران شدید زخمی ہو گئے۔ مظاہرین کے مطابق اندراج مقدمہ کے باجود پولیس نے تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 884252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش