0
Friday 4 Sep 2020 18:11

اسلام آباد، اسکول کھولو تحریک کی احتجاجی کار ریلی

اسلام آباد، اسکول کھولو تحریک کی احتجاجی کار ریلی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسکول کھولو تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کار ریلی کی صورت میں آئے ہوئے شرکا اسکولوں کو کھولنے کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں۔ شرکا کا مطالبہ ہے کہ اسکولوں کو کھولا جائے۔ ڈی چوک میں کیے جانے والے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک شرکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر سات تاریخ کو حکومت کی جانب سے اسکولوں کو کھولنے کا اعلان نہ کیا گیا تو دھرنا دیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 884259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش