1
Friday 4 Sep 2020 22:27

فرانسیسی مجلے میں ایک مرتبہ پھر رسولخدا (ص) کی توہین پر ایران کیجانب سے شدید مذمت

حضرت پیغمبر اسلام (ص) سمیت کسی نبی کی توہین قابل قبول نہیں
فرانسیسی مجلے میں ایک مرتبہ پھر رسولخدا (ص) کی توہین پر ایران کیجانب سے شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے فرانسیسی مجلے کی جانب سے حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین پر مبنی خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی ہے۔ سعید خطیب زادہ نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت پیغمبر اسلام (ص) سمیت کسی بھی نبیِ خدا کی توہین کسی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی مجلے کا یہ توہین آمیز اقدام جسے قلم کی آزادی کے بہانے سے بارہا دہرایا گیا ہے، نہ صرف پوری دنیا کے توحید پرستوں کے احساسات کو مجروح کرنے کا سبب بنا ہے بلکہ اس اشتعال انگیز اقدام کے ذریعے اسلامی اقدار اور 1 ارب مسلمانوں کے عقائد کی توہین بھی کی گئی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قلم کی آزادی، اس توہین آمیز اقدام کے برعکس ایک اعلی انسانی قدر ہے جس پر بنی نوع انسان کے پرامن بقائے باہمی اور ادیان کے درمیان زیادہ سے زیادہ مفاہمت کے لئے تعمیری انداز میں عملدرآمد کیا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی مجلے "چارلی ہیبڈو" کی جانب سے ایک مرتبہ پھر حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین پر مبنی خاکے نشر کئے گئے تھے جس پر مملکت خداداد سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے فرانسیسی مجلے کے اس اقدام کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 884320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش