QR CodeQR Code

منصور ہادی مأرب میں القاعدہ سے مدد پر مبنی اپنی بزدلانہ حکمت عملی ترک کر دیں، حسین العزی

4 Sep 2020 23:50

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں یمن کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صوبہ مأرب میں منصور ہادی کیجانب سے القاعدہ سے مدد لینے کا اقدام نہ صرف کسی کے مفاد میں نہیں بلکہ اس سے پیدا ہونیوالے بحران کے بُرے اثرات تمام فریقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی ڈپٹی وزیر خارجہ حسین العزی نے یمن کے مرکزی صوبے مأرب کے اندر منصور ہادی کی مستعفی یمنی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم "القاعدہ" کی تعیناتی کو انتہائی خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں یمنی ڈپٹی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صوبہ مأرب کے اندر القاعدہ سے مدد لینے کا اقدام نہ صرف کسی کے مفاد میں نہیں بلکہ اس سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کے بُرے اثرات تمام فریقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔ حسین العزی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا کہ (مستعفی و سابق یمنی صدر) ہادی اور (ان کی) اصلاح پارٹی کو چاہئے کہ وہ اپنی اس بزدلانہ حکمت عملی سے ہاتھ اٹھاتے ہوئے اپنی کج فکری کو مزید پھیلنے سے روک دیں۔

واضح رہے کہ جاری ہفتے کی ابتداء سے یمن کے مرکزی صوبے مأرب پر قابض سابقہ و مستعفی حکومت نے یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں توسیع کے لئے القاعدہ کے سینکڑوں دہشتگردوں سے مدد لینا شروع کر رکھی ہے۔ یمنی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم القاعدہ کے سینکڑوں مسلح دہشتگرد اصلاح پارٹی کی چھاؤنیوں میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یمنی صوبوں ابین، شبوہ، حضرموت اور بیضاء پر تاحال القاعدہ کا کنٹرول باقی ہے جبکہ ان علاقوں پر قابض القاعدہ کے دہشتگردوں کی جانب سے انصاراللہ یمن کے خلاف مستعفی یمنی حکومت کی مدد کے لئے مسلح دہشتگردوں کو صوبہ مأرب میں بھیجا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 884329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884329/منصور-ہادی-ما-رب-میں-القاعدہ-سے-مدد-پر-مبنی-اپنی-بزدلانہ-حکمت-عملی-ترک-کر-دیں-حسین-العزی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org