0
Sunday 31 Jul 2011 12:22

کوئٹہ،ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن، مشتعل افراد کا احتجاج

کوئٹہ،ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن، مشتعل افراد کا احتجاج
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پچھلے دو روز میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کی اپیل پر شٹرڈاون ہڑتال کی جا رہی ہے۔ پولیس نے زبردستی دوکانیں بند کرانے کے الزام میں چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کی اپیل پر ہونیوالی شٹر ڈاون ہڑتال کے موقع پر کوئٹہ کے علاقوں علمدار روڈ، بروری روڈ، ہزارہ ٹاون، مری آباد، جناح روڈ، شارع اقبال، لیاقت بازار اور دیگر علاقوں میں بازار اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کافی کم ہے، شٹر ڈاون ہڑتال کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور شہر کی اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ ایف سی کے جوان مختلف علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔ پولیس نے زبردستی دُکانیں بند کرانے اور نقص امن پر چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم ایچ ڈی پی کے راہنماوٴں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہماری پرامن ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے بارہ سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف ایچ ڈی پی کے دیگر کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے میزان چوک، لیاقت بازار اور جنگشن چوک پر ٹائر جلائے اور مظاہرہ کیا گیا۔
دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے ۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں نے میزان چوک پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ دکانیں بند کرانے پر بارہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بے گناہ افراد کی ہلاکت کے خلاف ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی اس موقع پر شہر کے تمام دکانیں، چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔ ایچ ڈی پی کے کارکنوں نے سریاب اور سپینی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر میزان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر چوراہے کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ احتجاج کرنے والے کارکنوں نے صوبائی حکومت اور پولیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شٹرڈاؤن ہڑتال کے موقع پر زبردستی دکانیں بند کرانے پر پولیس نے 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 88433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش