0
Saturday 5 Sep 2020 09:05

لاہور، تحریک لبیک کی ناموس رسالت (ص) ریلی، فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنیکا مطالبہ

لاہور، تحریک لبیک کی ناموس رسالت (ص) ریلی، فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک ناموس رسالت (ص) ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت تحریک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کی۔ یہ ریلی فرانس کے میگزین کی جانب سے رسول خدا (ص) کے خاکوں کی اشاعت کے اعلان کیخلاف نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء کی جانب سے لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگائے گئے۔ چیئرنگ کراس پر ریلی جلسہ میں تبدیل ہوگئی، جہاں شرکاء کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرادداد میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے فرانس اور ملعون ایبڈو چارلی کیخلاف قرارداد منظور کروانے، ناموس رسالت (ص) پر ہونیوالی جنگ کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے، حکومت پاکستان سے فرانس کے ساتھ تمام تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد کو اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خادم حسین رضوی نے کہا کہ اگر فرانس گستاخانہ خاکے چھاپنے والوں کو نہیں روکتا تو پاکستان اس سے مکمل طور پر سفارتی تعلقات منقطع کر دے، دنیا اگر امن چاہتی ہے تو ہمارے نبی (ص) کی عزت کرنا سیکھے، حضور (ص) کے خاکے بنانے کی قبیح حرکت عالم اسلام کیخلاف اعلان جنگ ہے، اگر ریاست مدینہ کے دعوے دار اپنا نام ہمیشہ زندہ رکھنا چاہتے ہیں تو سلطان صلاح الدین ایوبی کے کردار پر عمل کریں اور مغربی دنیا پر واضح کر دیں کہ محمد عربی (ص) کے دیوانے موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 884354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش