0
Saturday 5 Sep 2020 11:17

نوجوان نسل سماج کا قیمتی اثاثہ ہے، سید الطاف بخاری

نوجوان نسل سماج کا قیمتی اثاثہ ہے، سید الطاف بخاری
اسلام ٹائمز۔ پردیش یوتھ کانگریس کمیٹی کے سابق ریاستی صدر اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی ممبر پرنو شگوترہ نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت ’جموں و کشمیر اپنی پارٹی‘ میں شمولیت اختیار کر لی۔ گاندھی نگر جموں میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے سابق وزیر محمد دلاور میر، سابق صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، جنرل سکریٹری وکرم ملہوترہ، سابق ایم ایل اے شعیب لون کے ہمراہ پرنو شگوترہ و دیگر لیڈران کا اپنی پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ سید الطاف بخاری نے نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کو نوجوان نسل کی قدر ہے اور وہ اِنہیں سماج کا قیمتی اثاثہ سمجھتی ہے، وہ مجموعی طور جموں و کشمیر میں سماج کو متحد کرنے اور اختلافات کو دور کرنے میں فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نوجوان یونین ٹیرٹری کے دونوں خطوں میں ترقی لانے کے پارٹی مشن کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو اپنے ساتھ لیکر پوری طاقت سے کام کریں گے تاکہ ریاستی درجہ واپس لیا جائے، تعلیم یافتہ نوجوان جو کہ سیاسی طور باخبر ہیں وہ جموں و کشمیر کے مستقبل کو شاندار بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر بولتے ہوئے صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ نے کہا کہ پارٹی دن بدن مضبوط ہورہی ہے اور یہ جموں و کشمیر میں ایک سیاسی طاقت کے طور اُبھری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کے لوگوں کی توقعات پر کھرا اُترنے کی کوشش کرے گی اور پارٹی دونوں خطوں کے لوگوں کے مسائل کو یکساں حل کرنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 884366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش