QR CodeQR Code

چلی میں عدم مساوات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

5 Sep 2020 11:19

واضح رہے کہ چلی میں نئے آئین کے مرکزی مطالبے پر اکتوبر میں ریفرنڈم متوقع ہے۔ چلی میں صدر سبستین پنیرا کی حکومت کیخلاف عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چلی میں مظاہرین عدم مساوات کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔چلی میں صدر سبستین پنیرا کی حکومت کیخلاف عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، گزشتہ روز سینکڑوں افراد نے عدم مساوات کیخلاف مظاہرہ کیا، انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹرکینن کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ چلی میں نئے آئین کے مرکزی مطالبے پر اکتوبر میں ریفرنڈم متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 884389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884389/چلی-میں-عدم-مساوات-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org