0
Saturday 5 Sep 2020 11:48

دہشتگردوں کی معاونت کا الزام، جماعت الدعوۃ کے 3 رہنماؤں پر فرد جرم عائد

دہشتگردوں کی معاونت کا الزام، جماعت الدعوۃ کے 3 رہنماؤں پر فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشتگردوں کی معاونت کرنے کے الزام میں جماعت الدعوۃ کے تین رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کر لیا ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مقدمہ کی سماعت کی۔ ملزمان میں عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد پر مختلف چار مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی جبکہ ملزمان کیخلاف چالان میں سی ٹی ڈی کے گواہوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ سخت سکیورٹی حصار میں عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ملزمان کی سماعت کے موقع پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے اطراف میں سکیورٹی الرٹ رہی۔ ملزمان کو پیشی کے بعد متعلقہ جیل کے سیل منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 884399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش