0
Saturday 5 Sep 2020 13:47
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ

سیلاب سے 219 افراد جاں بحق، 158 زخمی، 1340 مکانات منہدم

سیلاب سے 219 افراد جاں بحق، 158 زخمی، 1340 مکانات منہدم
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 219 افراد جاں بحق جب کہ 158 زخمی ہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون سیزن کے دوران بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 219 افراد جاں بحق جبکہ 158 زخمی ہوئے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 15 جون سے اب تک بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں 91 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 84، بلوچستان میں 19، پنجاب میں 16، آزاد کشمیر میں 10 جبکہ گلگت بلتستان میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 158 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جن میں 37 کم عمر بچوں سمیت 25 خواتین و 96 مرد شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے ملک بھر میں 10 سڑکیں، 10 پل، 2 ہوٹل، 3 دکانیں، 5 مساجد اور 6 پاور ہاؤسز کو بھی نقصان پہنچا جب کہ اس دوران 1340 مکانات کو مکمل جبکہ 1040 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 884419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش