0
Saturday 5 Sep 2020 14:07

وزیراعظم کا دورہ کراچی، فاروق ستار نے شہر کی ترقی کیلئے مطالبات پیش کردیئے

وزیراعظم کا دورہ کراچی، فاروق ستار نے شہر کی ترقی کیلئے مطالبات پیش کردیئے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی 30 ہزار ارب ٹیکس دیتا ہے، اس کی ترقی کیلئے 300 ارب روپے ملنے چاہیئں۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے کراچی دورہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہی، جس میں ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ کراچی کی ترقی کیلئے وزیر اعظم کو مسودے کی صورت میں اہم مطالبات پیش کئے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی 30 ہزار ارب روپے ٹیکس دیتا ہے، اس کو ملنے والے 30 ارب روپے اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہیں لہٰذا کراچی کو 300 ارب روپے ملنے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ 12 سال سے کراچی والوں کو ایک بوند اضافی پانی نہیں ملا جس کی وجہ سے شہری پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں، اس لئے کے فور منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی سرکلر ریلوے گرین شروع کی جائے، کراچی کو بچائیں کراچی کو بنائیں اب نہیں تو کبھی نہیں، اون کراچی، سیو کراچی اور میک کراچی کے سلوگن پر عمل کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نے بالآخر ارباب اقتدار کی توجہ حاصل کر ہی لی، اس کا کریڈٹ کراچی کی عوام کو جاتا ہے، شہر کی عوام نے مشکلات پر اتنا صبر کیا کہ وزیراعظم عمران خان کو کراچی آنا پڑا۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ زبانی جمع خرچ اور لولی پاپ سے کچھ نہیں ہوگا، کراچی کے مسائل کے حل کے لئے مسودہ وزیراعظم اور دیگر متعلقہ حکام کو بھیج دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 884428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش