0
Saturday 5 Sep 2020 19:17

بھارت، ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 86 ہزار سے زائد نئے کیسز

بھارت، ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 86 ہزار سے زائد نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں دن بدن کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ وائرس کے 86 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے، تاہم اسی عرصہ کے دوران 70 ہزار سے زائد مریضوں کی صحتیابی سے ایکٹیو کیس 21.04 فیصد پر آگئے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 86432 نئے کیسوں کے ساتھ مجموعی تعداد بڑھ کر 4023178 ہوگئی ہے۔ گزشتہ تین دن سے لگاتار ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 83 ہزار سے زائد ررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 884469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش