0
Saturday 5 Sep 2020 19:16

دہلی میں کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہے، اروند کیجریوال

دہلی میں کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہے، اروند کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ دہلی میں کورونا کے اثر میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے درمیان ریاست کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز کہا کہ وائرس کی صورتحال قابو میں ہے اور جانچ کی تعداد میں مزید اضافہ کئے جانے سے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں زیادہ کورونا کے معاملے آنے کی بڑی وجہ جانچ میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم جانچ کم کر دیتے تو معاملات کم ہوجاتے، لیکن ہم اعداد و شمار سے پریشان نہیں ہیں، ہم نے جانچ میں اضافہ کرکے کورونا پر حملہ کردیا ہے۔

دہلی میں کل 68 دن کے بعد 2914 معاملے سامنے آئے تھے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ کورونا کی وجہ سے اموات نہیں ہونی چاہیئے۔ گذشتہ روز مرنے والوں کی تعداد 13 رہ گئی جو کل معالات کا 0.4 فیصد ہے۔ یہ ملک میں سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے لوگ اپنے علاج کے لئے دہلی آرہے ہیں۔ یہ دہلی کے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہمارا صحت کا نظام اتنا اچھا ہوگیا ہے کہ ملک بھر کے لوگ ہمارے صحت کے نظام پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 884474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش