0
Saturday 5 Sep 2020 17:31
کراچی کے لوگوں نے مشکل وقت گزارا، اب مسائل حل ہونگے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کراچی کیلئے 11 کھرب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان

وزیراعظم کا کراچی کیلئے 11 کھرب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا ہے، وزیراعظم نے بتایا کہ یہ پیکج وفاق اور صوبائی حکومت نے مل کر ترتیب دیا ہے، کراچی کے لوگوں نے مشکل وقت گزارا، اب مسائل حل ہونگے۔ وزیراعظم نے کراچی کے گورنر ہاؤس میں ہفتے کی دوپہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی این ڈی ایم اے کرے گی، بے دخل کرنے والوں کیلئے رہائش کا انتظام سندھ حکومت کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سوریج سسٹم کیلئے بھی 1100 ارب روپے میں رقم رکھی گئی ہے، سالڈ ویسٹ کیلئے بھی پیکج میں رقم موجود ہوگی۔ کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل پر وزیراعظم نے کہا کہ سرکلر ریلوے سمیت سڑکوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی پیکج میں رقم رکھی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی کوآرڈینشن عملدرآمد کمیٹی کے ذریعے کراچی کے مسائل حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی میں مختلف اداروں کی حدود ہے، پی سی آئی سی کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک مقام پر جمع کرنا ہے، سب مل کر کراچی کے مسائل حل کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ امید ہے کہ کراچی کے عوام کے مشکل وقت کا اندازہ ہے، اب مسئلے حل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اندرون صوبے بارشوں سے ہونے والی تباہی سے وزیراعلیٰ نے آگاہ کیا، مسائل حل کرنے کیلئے کام کریں گے۔ عمران خان نے بتایا کہ ایک سال میں پہلا فیز اور تین سال میں تمام منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 884482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش