QR CodeQR Code

پشاور، سوتیلی ماں نے 5 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی

5 Sep 2020 17:41

پولیس نے تفتیش کے دوران حقائق سامنے آنے پر سوتیلی ماں کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے سوتیلے بیٹے کو قتل کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اچینی کے علاقے میں سفاک سوتیلی ماں نے 5 سالہ بچے کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور لاش نالے میں پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے اچینی میں گھریلو ناچاقی پر سوتیلی ماں نے اپنے شوہر کی پہلی بیوی کے 5 سالہ بیٹے نعمان کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور لاش کو نالے میں پھینک دی تاکہ بچے کے موت کی وجہ نالے میں گرنا ثابت ہو جائے۔ پولیس نے تفتیش کے دوران حقائق سامنے آنے پر سوتیلی ماں کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے سوتیلے بیٹے کو قتل کیا۔ ملزمہ کے شوہر قاری ندیم نے دو شادیاں کی تھیں اور ملزمہ دوسری بیوی تھی۔


خبر کا کوڈ: 884484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884484/پشاور-سوتیلی-ماں-نے-5-سالہ-بچے-کو-قتل-کرکے-لاش-نالے-میں-پھینک-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org