0
Saturday 5 Sep 2020 20:11

یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا جذبہ حب الوطنی سے سرشار ملّی نغمہ جاری

یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا جذبہ حب الوطنی سے سرشار ملّی نغمہ جاری
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے موقع پر قوم کے شہدا اور ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قومی جذبوں اور امنگوں سے بھرا گیت ’’ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم‘‘ کا ری میک جاری کیا ہے۔ ملک بھر میں 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، اسی دن 1965ء میں قوم کے بہادر شاہینوں نے بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن فوج کو شکست کی خاک چٹا دی تھی۔ اس دن ہر پاکستانی اپنی فوج کی بہادری، جذبہ حب الوطنی اور جنگی صلاحیتوں پر فخر کرتا ہے اور یہ اس بات کی بھی یقین دہانی ہے کہ پاک سرزمین کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے عوامی امنگوں اور ملی جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے 6 ستمبر 1965ء کے ہیروز اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نغمہ جاری کیا ہے، یہ گیت آئی ایس پی آر کے یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا جسے وائرل ہوتے ہی ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

ملی نغمہ “ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم” 80ء کی دہائی سے اب تک زبان زد عام ہے اور ہر پاکستانی کے دل میں دھڑکن کی طرح بجتا ہے جسے ظفر اللہ چاشنی نے تحریر کیا تھا اور موسیقی نیاز احمد نے دی تھی جب کہ گائیک خالد وحید تھے۔اس نغمے کے ری میک میں علی عظمت، علی حمزہ، علی نور اور عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ موسیقی علی حمزہ کی ہے اور اسے خوبصورت لوکیشن پر فلمایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 884495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش