0
Saturday 5 Sep 2020 20:23

نواز شریف علاج مکمل کرانے تک وطن واپس نہیں آئینگے، مسلم لیگ نون کا اعلان

نواز شریف علاج مکمل کرانے تک وطن واپس نہیں آئینگے، مسلم لیگ نون کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون نے واضح کردیا ہے کہ نواز شریف علاج مکمل کروا کر ملک واپس آئیں گے۔ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنماوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کو درخواست کی جائے گی کہ معالجین کی اجازت ملنے تک وہ اپنا علاج جاری رکھیں اور علاج مکمل کروانے کے بعد  ہی واپس آئیں۔ مسلم لیگ نون کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک گئے تو کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں علاج کی سہولتیں معطل رہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ نواز شریف کی صحت پر عدلیہ بھی ان چیزوں کو ملحوظ خاطر رکھے گی۔ نواز شریف نے اپنی بیمار اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑا کر قانون کی عملدرای کے لئے وطن واپس آئے تھے۔ جوں ہی ڈاکٹروں نے ان کے مکمل علاج کا سرٹیفکیٹ دیا تو وہ فورا واپس آ جائیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی غیر موجودگی میں ان کے مقدمات کی قانونی پیروی جاری رہ سکتی ہے۔ پارٹی کی متفقہ رائے سے یہ فیصلہ کر کے نواز شریف کو اپنا علاج مکمل کروانے کی درخواست کی جا رہی ہے۔ نواز شریف کی صحت و زندگی کا فیصلہ ٹی وی شوز میں نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف کے علاج کی رپورٹس عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں اور آئندہ بھی کر دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت علاج کے لئے ملی تھی۔ جب معالجین صحت یابی کا فیصلہ کریں گے تو ہی وہ واپس آئیں گے۔ عدالتی معاملات پر ہماری قانونی ٹیم ہی فیصلہ کرے گی۔ اے پی سی کے حوالے سے رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں مسلم لیگ نون کی تجاویز پر دوبارہ اجلاس ہو گا۔ ہم اس حکومت کو اتنا موقع دینا چاہتے ہیں کہ عوام ان حکمرانوں کی اصلیت دیکھ لیں۔ آج عوام کو حکومت کی اصلیت پتہ چل گئی ہے۔ انڈہ مرغی سے شروع ہونے والی معیشت اب بھنگ معیشت تک پہنچ گئی ہے۔ عمران خان کی کابینہ میں جو لوگ بیٹھے ہیں، ان کے بارے میں دونوں آپس میں کیا کہتے رہے ہیں وہ دیکھ لیں۔ مسلم لیگ نون، نواز شریف کی قیادت میں مکمل متحد ہے۔
خبر کا کوڈ : 884496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش