QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں بی اے بی ایس سی، ایم اے ایس سی ختم

5 Sep 2020 22:42

ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام سرکاری کالجوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ جاری کردہ مراسلہ کے مطابق 2020/21 کے لئے تمام سرکاری کالجز میں داخلے اب صرف بی ایس پروگرام میں کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں دو سال کا بی اے بی ایس سی اور ایم اے ایس سی ختم کردیا گیا ہے۔ ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام سرکاری کالجوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ جاری کردہ مراسلہ کے مطابق 2020/21 کے لئے تمام سرکاری کالجز میں داخلے اب صرف بی ایس پروگرام میں کیے جائیں گے۔ اکیڈمیمک سال 2020/21 کے لئے جنرل اور کامرس کالجز میں بی ایس کے داخلے آن لائن کیے جائیں گے، مراسلہ کے مطابق بی اے بی ایس سی کی جگہ نئے داخلے اب ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اور بی ایس پروگرام میں کیے جائیں گے، تمام یونیورسٹیوں کو جامعہ پشاور طرز کا سمسٹر سسٹم اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کوالٹی ایشورنس سیل تربیتی پروگرامز سمیت آن لائن تربیت کے لئے کام کرے گی، بی اے بی ایس سی کرنے والوں کو بی ایس کے پانچویں سمسٹر میں داخلہ ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 884524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884524/خیبر-پختونخوا-میں-بی-اے-ایس-سی-ایم-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org