0
Saturday 5 Sep 2020 23:30

اپوزیشن اور حکومت دونوں امریکی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں، مشتاق خان

اپوزیشن اور حکومت دونوں امریکی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ سیلاب کی حالیہ صورتحال نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے، حکومت فوری طور پر ملاکنڈ ڈویژن کو آفت زدہ قرار دیکر متاثرین کی مدد کرے، سویڈن، ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی اور فرانس میں توہین آمیز خاکے عالم اسلام پر براہ راست حملہ ہے، آئی ایم ایف سے قرض نہ لینے کے دعویداروں نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے ہاں قرضوں کے بدلے گروی رکھ دیا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب عام آدمی خودکشی پر مجبور ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ میں مقامی میڈیا نمائندوں سے گفتگو اور بعدازاں جماعت اسلامی دیرلوئر کے زیر اہتمام ماہانہ تربیتی اجتماع سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ اجتماع سے ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری، مفتی مجیب الرحمٰن اور مفتی عطاء الرحمٰن نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ملک بھر میں این ڈی ایم اے کا وجود کہیں نظر نہیں آرہا، حالیہ مون سون بارشوں کے بعد سیلاب نے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں، حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء اور زخمیوں کو فوری مالی امداد دینے کے ساتھ ملاکنڈ ڈویژن کو آفت زدہ قرار دیا جائے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی بیڈ گورننس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، آئی ایم ایف سے قرض نہ لینے کے دعویداروں نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے ہاں قرضوں کے بدلے گروی رکھ دیا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب عام آدمی خودکشیوں پر مجبور ہے، ایف اے ٹی ایف قوانین کی صورت میں پورے قوم کو غلام بنادیا گیا، پارلیمنٹ کی موجودگی میں گزشتہ ایک برس میں 31 آرڈینس جاری ہونا دستور کے خلاف اور پارلیمنٹ کے وجود کی نفی ہے، پارلیمنٹ میں قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے قانون سازی کا نہ ہونا قومی المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ صورتحال میں جماعت اسلامی خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کریگی، واضح ایجنڈے کے بغیر اپوزیشن کی کسی تحریک کاحصہ بننے کی بجائے جماعت اسلامی جلد رابطہ عوام مہم شروع کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں امریکی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں، جن پر مافیاوں کا قبضہ ہے۔ جماعت اسلامی اپنے نام، ایجنڈے اور جھنڈے کے ساتھ ناکام حکومت کے خلاف عوامی تائید کے ساتھ جدوجھد کریگی۔
خبر کا کوڈ : 884533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش