0
Sunday 6 Sep 2020 00:29

وانا بازار میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی

وانا بازار میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ ضلع جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا کے رستم بازار میں فائرنگ کے تبادلے میں دین محمد وزیر جاں بحق جبکہ پرائیوٹ سکول کے پرنسپل اقبال وزیر اور عجب نور وزیر شدید زخمی ہو گئے۔ سٹی پولیس تھانہ وانا کے مطابق سیف اللہ عرف سیفل ادا خیل نے بھرے بازار میں مخالف فریق دین محمد وزیر پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں دو اور افراد بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ شدید زخمی ہونے والا پرنسپل اقبال وزیر کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا تاہم عجب نور وزیر کو معمولی زخمی ہونے کے ناطے وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حملہ آور جائے واردات سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری جانب احمدزئی وزیر قبائل نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں مقامی پولیس امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ دوسرے اضلاع سے تربیت یافتہ پولیس کو وزیرستان میں تعنیات کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 884545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش