QR CodeQR Code

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی

6 Sep 2020 09:29

مزار قائد پر پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی کے کیڈیٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے جبکہ فرائض سنبھالنے والے گارڈز میں 3 خواتین سمیت 46 کیڈٹس شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ 6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی۔ مزار قائد پر پاکستان ایئر فورس ( پی اے ایف) اصغر خان اکیڈمی کے کیڈیٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے جبکہ فرائض سنبھالنے والے گارڈز میں 3 خواتین سمیت 46 کیڈٹس شامل ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ اصغرخان اکیڈمی ائیروائس مارشل شکیل غضنفر نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔ دوسری جانب لاہور میں یوم دفاع کے موقع پر مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پر  بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی پاکستان رینجرز میجر جنرل عامر مجید  نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر یوم دفاع کی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکت کی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یادگارِ شُہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی، نیول چیف نے اس موقع پر شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی دیے۔


خبر کا کوڈ: 884582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884582/یوم-دفاع-کے-موقع-پر-مزار-قائد-گارڈز-کی-تبدیلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org