0
Sunday 6 Sep 2020 10:01

سوشل میڈیا پر فرقہ واریت اور شرپسندی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

سوشل میڈیا پر فرقہ واریت اور شرپسندی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت اور شرپسندی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی کی چند روز میں ہی 218 افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں کی ہیں جبکہ چار ہزار سے زائد سوشل میڈیا پیجز بلاک کروا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے بعد سی ٹی ڈی نے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک 218 افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتاریاں کی گئی ہیں جبکہ 4 ہزار سے زائد سوشل میڈیا پیجز کو بلاک کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈٰی کی جانب سے بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ کوئی متنازع پیج یا پوسٹ دیکھیں تو فوری سی ٹی ڈی کو اطلاع دیں  جس پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 884588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش