0
Sunday 6 Sep 2020 10:18

چھ ستمبر، یوم دفاع دشمن کی نابودی کا دن ہے، عارف حسین

امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور انڈیا پاکستان کو زک پہنچانے کی تاک میں ہیں
چھ ستمبر، یوم دفاع دشمن کی نابودی کا دن ہے، عارف حسین
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو آج بھی داخلی و خارجی دشمنوں سے خطرہ ہے، خارجی طور پر امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور انڈیا پاکستان کو زک پہنچانے کی تاک میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے حوالے سے مرکزی دفتر آئی ایس او سے جاری ہونیوالے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر، یوم دفاع دشمن کی نابودی کا دن ہے۔ اپنے اس بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام اور حفاظت میں شہداء کی قربانیاں ہیں، 6 ستمبر یوم دفاع جہاں ہماری خوشی کا موقع ہے، وہیں دشمن کی نابودی کا اعلان بھی ہے کہ اگر کسی نے بھی اس سرزمین پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ آنکھیں نکال دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یوم دفاعِ پاکستان پوری قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی سرحدوں کے غیور اور بہادر جوانوں نے اپنا نام شہیدوں کی فہرست میں رقم کروایا، ان کی شجاعت ناقابل یقین اور بے نظیر ہے، جس کی کوئی مثال پیش نہیں کی جا سکتی۔ عارف حسین کا کہنا ہے کہ شہید یاسر، شہید اعتزاز اور شہید عزیز بھٹی جیسے جری و بہادر جوان جب تک پاکستان کی سرزمین موجود ہیں، اس ملک کو کوئی بیرونی یا اندرونی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 884589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش