0
Sunday 6 Sep 2020 11:17

شہداء ہمارا مان اور ہم ان کے مقروض ہیں، عثمان بزدار

شہداء ہمارا مان اور ہم ان کے مقروض ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہداء ہمارا مان اور ہم ان کے مقروض ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 1965ء کی جنگ کے شہداء آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، پوری قوم شہدائے وطن کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ 1965ء کی جنگ کے غازیوں کی جرأت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارا مان ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں، ستمبر 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاک افواج کے عظیم سپوتوں نے بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں، پاک افواج اور پوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 884600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش