QR CodeQR Code

یوم دفاع ہماری عظمتوں اور جراتوں کے اظہار کا دن ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

6 Sep 2020 14:35

اپنے خصوصی بیان میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ حب الوطنی کا یہی جذبہ ملک و قوم کی سالمیت و استحکام کی ضمانت ہے، ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے آج بھی اسی قومی جذبے اور ولولے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم دفاع پاکستان پر پیغام جاری ہے جس میں کہا ہے کہ یوم دفاع ہماری عظمتوں اور جراتوں کے اظہار کا دن ہے، انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کا یہی جذبہ ملک و قوم کی سالمیت و استحکام کی ضمانت ہے، ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے آج بھی اسی قومی جذبے اور ولولے کی ضرورت ہے، امریکہ و اسرائیل کی کے سہولت کار ملک میں مذہبی تعصب اور نفرت پھیلا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ملک دشمن قوتوں کو قومی اخوت وحدت کے ہتھیار سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 884630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884630/یوم-دفاع-ہماری-عظمتوں-اور-جراتوں-کے-اظہار-کا-دن-ہے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org