QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 41.13 لاکھ سے زائد

6 Sep 2020 19:34

وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد 90632 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 4113811 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں خوفناک اور جان لیوا عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ پر ریکارڈ بناتے ہوئے اضافے کے درمیان اب تک ایک ہی دن میں 90 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41.13 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران ملک میں 73 ہزار سے زائد مریضوں کی شفایابی سے ایکٹیوکیسز 20.96 فیصد پر آگئے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد 90632 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 4113811 ہوگئی ہے، اسی مدت کے دوران 736422 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3180865 ہوچکی ہے۔ صحت مند لوگوں کی بہ نسبت انفیکشن کے نئے کیسز 15925 کے اضافہ سے یہ 862320 ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 884639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884639/بھارت-میں-کورونا-متاثرہ-افراد-کی-تعداد-41-13-لاکھ-سے-زائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org