QR CodeQR Code

مودی نے جی ایس ٹی تبدیل کرکے غیر منظم سیکٹر پر حملہ کیا ہے، راہل گاندھی

6 Sep 2020 19:12

اتوار کو نئی دہلی سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت کا ہدف غیر منظم سیکٹر کی معیشت ہے اور اسے برباد کرنے کیلئے پہلے نوٹ بندی کی گئی اور پھر غلط جی ایس ٹی نافذ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے غیر منظم سیکٹر کی بدحالی کے لئے مودی حکومت کی پالیسیوں کو مورد الزام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی بنیادی شکل کو تبدیل کر کے غیر منظم سیکٹر کی معیشت کو تباہ کیا گیا ہے۔ اتوار کو نئی دہلی سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت کا ہدف غیر منظم سیکٹر کی معیشت ہے اور اسے برباد کرنے کیلئے پہلے نوٹ بندی کی گئی اور پھر غلط جی ایس ٹی نافذ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی غیر منظم سیکٹر پر مودی حکومت کا دوسرا بڑا منظم اور منصوبہ بند حملہ رہا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ جی ایس ٹی کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کا منصوبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کا جی ایس ٹی بالکل مختلف ہے، چار الگ الگ ٹیکس 28 فیصد تک مشکل خد و خال میں نافذ کردیئے گئے۔ کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ یہ چار الگ الگ ریٹ کیوں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ چار الگ الگ ریٹ اس لئے ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ جس کی بھی رسائی ہو وہ آسانی سے جی ایس ٹی کو بدل پائے اور جس کی پہنچ نہ ہو وہ جی ایس ٹی کے بارے میں کچھ نہیں کر پائے۔


خبر کا کوڈ: 884642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884642/مودی-نے-جی-ایس-ٹی-تبدیل-کرکے-غیر-منظم-سیکٹر-پر-حملہ-کیا-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org