0
Sunday 6 Sep 2020 17:30

ڈی آئی خان میں یوم دفاع کی مناسبت سے پرشکوہ تقریب کا انعقاد

ڈی آئی خان میں یوم دفاع کی مناسبت سے پرشکوہ تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کی جانب سے 6 ستمبر کے موقع پر یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب لیفٹیننٹ عاطف قیوم شہید پارک میں منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایکٹنگ سٹیشن کمانڈر کرنل محمد عاقب تھے جبکہ تقریب میں کرنل شاہد ریاض، کرنل محمد خرم ریاض اور کرنل محمد صابر رضا سمیت پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی کو تقریب میں آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ایکٹنگ سٹیشن کمانڈر کرنل محمد عاقب نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، شہدائے پاک فوج، ایف سی، پولیس اور سول شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی سٹیشن کمانڈر کرنل محمد عاقب  نے کہا کہ ملک و ملت کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور درپیش خطرات کا بخوبی مقابلہ کیا جائے گا۔ 6 ستمبر کا دن نہ صرف ہمیں شہدا کی یاد دلاتا ہے بلکہ یہ تجدید عہد کا دن بھی ہے، ہم آج اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ وطن کی مٹی کیلئے جیسے پہلے ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے آئے ہیں، اسی طرح آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ داخلی و خارجی دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے پاک فوج ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی اور وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیگی۔تقریب کے آخر میں تمام شھدا کی مغفرت، بلندی درجات اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 884661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش