0
Sunday 6 Sep 2020 19:48

7 ستمبر منکرین عقیدہ ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا تاریخی دن ہے، اعجاز ہاشمی

7 ستمبر منکرین عقیدہ ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا تاریخی دن ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ 7 ستمبر منکرین عقیدہ ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا تاریخی دن ہے، جب 1974ء میں جے یو پی کے پارلیمانی لیڈر علامہ شاہ احمد نورانی نے دیگر اکابرین اہلسنت کے ہمراہ قومی اسمبلی سے امت مسلمہ کیلئے ناسور قادیانی فتنہ کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے شہر قادیان سے اٹھنے والے اس فتنے کی سرکوبی کیلئے تمام مکاتب فکر سنی شیعہ دیوبندی اہلحدیث سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے اور قادیانیوں کے باطل عقائد کا پوسٹ مارٹم کر کے انہیں دائرہ اسلام سے خارج ثابت کیا۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی گروہ کے سرغنے کو پارلیمنٹ کے اراکین پر مشتمل خصوصی مجلس قائمہ میں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا جو مرزا قادیانی کے خود ساختہ باطل عقائد کو امت مسلمہ کا حصہ ثابت نہ کر سکے بلکہ ڈھٹائی سے الٹا قادیانی عقائد تسلیم نہ کرنیوالوں کو غیر مسلم کہتے رہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور اسپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے جرات مندانہ کردار ادا کیا، مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنیوالوں کے محاسبہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ باہمی مسلکی اختلافات کو علمی سطح پر رکھا جائے عوام میں زیر بحث لانے سے نفرتیں پیدا ہوتی ہیں جو کہ ملکی سلامتی کیلئے زہر قاتل ہے۔
خبر کا کوڈ : 884673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش