0
Sunday 6 Sep 2020 21:59

شہباز شریف نااہل ہو جائیں گے اور جیل جائینگے، شیخ رشید

شہباز شریف نااہل ہو جائیں گے اور جیل جائینگے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نا اہل ہو جائیں گے اور جیل جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنے گھر اے پی سی کیلئے تیار نہیں تھے، اب میزبانی کا ڈھول بلاول کے گلے پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے کی بہت آس تھی جو ٹوٹ گئی، جب انہیں کوئی امید نہیں رہی تو انہوں نے خود ہی پتھراوَ کرایا۔ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی پر نون لیگ گئی ہے، جبکہ ش لیگ کا کوئی بندہ وہاں نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کچھ حتمی نہیں ہے، اگر وہ نہیں آتے تو ان کی سیاست ٹیں پٹاس ہو جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 884676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش