QR CodeQR Code

ملتان، یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن 

6 Sep 2020 22:04

رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی قربانیاں دے کر جس ملک کو بچایاتھا آج اسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ملک دشمن عناصر اس وقت ہر طرف سے حملہ آور ہیں، ہمیں اپنے اتحاد کے ذریعے ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ شعور ترقیاتی تنظیم و سول سوسائٹی فورم اور شمع بناسپتی کے اشتراک سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر چوک نواں شہر میں شہدائے وطن کی یاد میں دعائیہ تقریب اور شمع روشن کرنے کے حوالے سے شہریوں کا اجتماع منعقد ہوا، اس موقع پر میجر جہانزیب شہید کے والدین، ان کی فیملی کے دیگر افراد سمیت ان کی معصوم بیٹی اور سماجی رہنما شاہد محمود انصاری، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، چوہدری منصور احمد، اشفاق انصاری، اصغر روکڑی، عدنان خان، مختیار سومرو، فاطمہ اعجاز، سائرہ زیدی، الحاج اشرف قریشی، اقبال شاہ بخاری، ندیم قیصر، سجاد بھٹی، ملک محمدشریف، محمداقبال، تنویرالحسنی، ملک یوسف، احمدبھٹہ، سرفراز احمد، دانش وحید، شہزاد اسد عمر، اذہان بخاری سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی قربانیاں دے کر جس ملک کو بچایا تھا آج اسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ملک دشمن عناصر اس وقت ہر طرف سے حملہ آور ہیں، ہمیں اپنے اتحاد کے ذریعے ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس موقع پر شرکا نے پاکستان زندہ باد شہدا وطن زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، اس موقع پر شہدائے وطن اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 884677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884677/ملتان-یوم-دفاع-کے-موقع-پر-پاک-فوج-شہداء-کو-خراج-عقیدت-پیش-کرنے-کیلئے-شمعیں-روشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org