QR CodeQR Code

عمران خان کی بابر اعوان سے ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری سے متعلق اہم امور پر مشاورت

6 Sep 2020 22:05

نجی ٹی وی کے مطابق مشاورت کے دوران ہونے والی بات چیت میں یہ بات بھی زیر غور آئی کہ سیلابی صورتحال کے باعث متعدد اراکین اسمبلی سیلاب زدگان کے لیے ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے ایف اے ٹی ایف قوانین کے سلسلے میں مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان سے ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشاورت کے دوران ملک میں سیلاب کی صورتحال اور اراکین پارلیمنٹ کی اس حوالے سے مصروفیات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونے والی بات چیت میں یہ بات بھی زیر غور آئی کہ سیلابی صورتحال کے باعث متعدد اراکین اسمبلی سیلاب زدگان کے لیے ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے مشیربرائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے کہا کہ فیٹف سمیت ضروری قانون سازی کو جلد پارلیمنٹ لے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر ہدایات دیں کہ فیٹف قانون سازی قومی ضرورت ہے اسے پورا کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی اسمبلی کا کل ہونے والا اجلاس اب 14 ستمبر کی شام ساڑھے چار بجے منعقد ہو گا جب کہ سینیٹ کا اجلاس 15 ستمبر کی صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 884678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884678/عمران-خان-کی-بابر-اعوان-سے-ایف-اے-ٹی-قوانین-منظوری-متعلق-اہم-امور-پر-مشاورت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org