0
Sunday 6 Sep 2020 22:19

دفاع وطن کیلئے جان قربان کرنیوالے شیر جوان ہی حقیقی قومی ہیرو ہیں، علامہ اقتدار نقوی 

دفاع وطن کیلئے جان قربان کرنیوالے شیر جوان ہی حقیقی قومی ہیرو ہیں، علامہ اقتدار نقوی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے یومِ دفاع کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین افواج ہیں، جو ہردم اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہیں۔ آج اگر پاکستان اقوام عالم میں جرات کے ساتھ سر اٹھا کر چل سکتا ہے تو وہ اپنی بہادر افواج کے مرہون منت ہے۔ آج کے دن ہماری افواج نے جرات اور بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی، جب وطن کی سالمیت پر شب خون مارنے والے بزدل دشمن کو ناکوں چنے چبوا کر پسا ہونے پر مجبور کیا۔ دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کی بے شمار قربانیوں پر پوری قوم اپنی پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دفاع وطن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شیر جوان ہی ہمارے حقیقی قومی ہیرو ہیں۔

پاک فوج کی لازوال قربانیوں نے ہی وطن کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔ آج دشمن کو ہمارے وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوتی۔ یومِ دفاع پر پوری قوم کو تجدید عہد کرنا ہوگا کہ اگر دشمن نے ہمارے وطن کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو پوری قوم اپنی جری افواج کے شانہ بشانہ ہوگی۔ قوم کا ہر جوان اپنی بہادر افواج کا سپاہی بن کر میدان کارزار میں بہادری کی تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے۔ آج بھی قوم 1965ء کے جذبے ساتھ وطن کے دفاع کیلئے متحد ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مہر سخاوت علی، سید ندیم عباس کاظمی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 884680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش