QR CodeQR Code

یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے بھی غاصب اسرائیل کو تسلیم کر لیا

6 Sep 2020 22:30

ترک میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی زیر صدارت اجلاس میں کوسوو نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے، جسکے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جلد سفارتی تعلقات قائم ہو جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے ایک اور بڑا دن ہے، مسلم اکثریتی کوسوو اور اسرائیل تعلقات معمول پر لانے اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں، آئندہ دنوں میں مزید مسلم اور عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔ ترک میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی زیر صدارت اجلاس میں کوسوو نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جلد سفارتی تعلقات قائم ہو جائیں گے۔
 

اس کے علاوہ یورپی ملک سربیا نے بھی اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے اور اگلے سال جولائی تک سربیا کا سفارتخانہ وہاں منتقل کر دیا جائے گا۔ اس اعلان کے بعد سربیا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے، جس نے اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس اعلان پر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے کوسوو اور سربیا کے درمیان بھی معاہدہ کرا دیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات معمول پر لانے کیلئے معاہدہ کیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں نے صدر ٹرمپ کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کو تسلیم کیا تھا اور اب دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں بھی چل رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 884682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884682/یورپی-مسلم-اکثریتی-ملک-کوسوو-نے-بھی-غاصب-اسرائیل-کو-تسلیم-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org