0
Sunday 6 Sep 2020 23:41

سندھ حکومت کا کراچی پیکیج میں 800 ارب دینے کا دعوی درست نہیں، علی زیدی

سندھ حکومت کا کراچی پیکیج میں 800 ارب دینے کا دعوی درست نہیں، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وفاق اور صوبہ سندھ میں دو الگ الگ جماعتوں کی حکومتیں ہیں لیکن سب اس شہر کے لئے کام کرنے جارہے ہیں، سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ صوبہ کے دیگر 5 ڈویژن بارش سے شدید متاثر ہوئے ہیں یہ بھی کراچی سے کم نہیں ہیں، اگر کراچی کا ایڈمنسٹریٹر 21 گریڈ کا افسر لگاتے ہیں تو باقی اضلاع میں بھی ایک سنجیدہ 21 گریڈ کے افسر کو لگائیں تاکہ ان علاقوں میں بھی کام تیز کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں میڈیا کے ہیڈ آفسز ہونے کی وجہ سے یہاں کا میڈیا زیادہ فعال رہتا ہے، ہمیں زیادہ خبریں بھی میڈیا سے ہی ملتی رہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہی میڈیا سندھ کے دیگر علاقوں میں اس قدر فعال نہیں ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو بارش سے تباہی کے حوالے سے جو حقائق بتائے اس کے مطابق 20 اضلاع میں تباہی ہوئی جس سے 23 لاکھ لوگ دربدر ہوچکے ہیں، کراچی بھی سندھ کا اتنا ہی حصہ ہے جتنا دوسرے علاقے ہیں، وہ بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے کراچی کے لوگ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 884688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش