0
Sunday 6 Sep 2020 23:47

1100 ارب روپے کا پیکیج کراچی پر کوئی احسان نہیں، امین الحق

1100 ارب روپے کا پیکیج کراچی پر کوئی احسان  نہیں، امین الحق
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما و وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ 1100 ارب روپے کا پیکیج کراچی پر کوئی احسان  نہیں، یہ شہر کا حق ہے جو اسے دیا جارہا ہے، آپ یقین کریں کراچی اس پیکیج سے کہیں زیادہ کما کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی کوتاہی اور غلطیوں کو دیکھتے ہوئے پیسے کی شفافیت کو یقینی بنانا ہوگا، یہ ماضی کے پیکیج سے مختلف ثابت ہوگا، اس وقت تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم سے بات ہوئی تھی چونکہ متحدہ اس شہر کی ایک بڑی اسٹیک ہولڈر جماعت ہے اس لئے ہمیں کراچی میں ہونے والی مردم شماری پر تحفظات ہیں، ہم کہتے ہیں کہ کراچی کے عوام کو اس کا جائز حق دیا جائے، اسی لئے آرٹیکل 141-A کے حوالے سے سپریم کورٹ میں ہماری پٹیشن دائر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں میئر ناکام نہیں ہوا بلکہ 2013ء کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ ناکام ہوا، لہذا اس ایکٹ کو تبدیل کیا جائے، آنے والے میئر کے پاس اختیارات ہونے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 884690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش