0
Sunday 6 Sep 2020 23:55

سندھ حکومت کے ساتھ طے ہوا تھا کراچی مسائل پر سیاست نہیں ہوگی، گورنر سندھ

سندھ حکومت کے ساتھ طے ہوا تھا کراچی مسائل پر سیاست نہیں ہوگی، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ساتھ طے ہوا تھا کہ کراچی مسائل پر سیاست نہیں ہوگی، معلوم نہیں بلاول بھٹو بار بار اعداد و شمار کیوں بتا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ریس کورس میں بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے بہترین پیکج کا اعلان کیا، 1100 ارب میں 62 فی صد وفاق اور 28 فی صد سندھ حکومت دے گی، کراچی اور سندھ کے مسائل کے لئے تمام ادارے ساتھ بیٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ترقیاتی منصوبہ کراچی تک محدود نہیں، یہ اندرون سندھ بھی جائے گا، معلوم نہیں بلاول بھٹو بار بار اعداد و شمار کیوں بتا رہے ہیں، لگتا ہے انہیں کوئی غلط گائیڈ کر رہا ہے، سندھ حکومت کے ساتھ طے ہوا تھا کہ کراچی مسائل پر سیاست نہیں ہوگی۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے مہرباں بن کر آتے آتے بہت دیر کی ہے، کراچی کے لئے تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں، یونس سائیں نے کل وزیر اعظم سے ملاقات کی اور سندھ کا مقدمہ سامنے رکھا، جس پر وزیر اعظم نے وعدہ کیا کہ وہ جلد اندرون سندھ کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 884692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش