0
Monday 7 Sep 2020 00:23

لیہ میں اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر جرمانے

لیہ میں اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر جرمانے
اسلام ٹائمز۔ ضلع لیہ میں مہنگے داموں اشیاء ضروریہ کی فروخت پر کریک ڈاون میں تیزی آگئی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع بھر میں چھاپے مارے گئے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت پر صارفین کو طے کردہ نرخوں پر اشیاء خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے طے کردہ قیمتوں کی پڑتال کے لئے ضلع بھر میں مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے ایل پی جی سلنڈر، گوشت، دالیں، چینی، پھل، سبزیاں، کریانہ ایٹم کی طلب و رسد کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعدد دکاندار خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے، جنہیں موقع پر جرمانے عائد کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 884696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش